ابنا: مصر کے عوام قاہرہ کے امريکي سفارت خانے کے سامنے مظاہرے کرکے پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ وآليہ وسلم کي شان ميں گستاخ آميز فلم کے خلاف اپنے غم و غصے کے اظہار اور امريکي سفير کو ملک سے باہر نکالنے کام مطالبہ کر رہے ہيں۔مصر کے عوام ملک کے صدر محمد مرسي سے مطالبہ کر رہے ہيں کہ وہ امريکہ کے خلاف ٹھوس موقف اختيار کريں۔قاہرہ واشنگٹن تعلقات توڑنا، امريکي سفارت خانے کي بندش اور واشنگٹن سے مصري سفير کو واپس بلانا مصري صدر کے سامنے پيش کئے جانے والے عوام کے مطالبات ميں شام ہيں۔اس وقت پورا مصر آسماني مذاہب خاص طور پر اسلام کي توہين کئے جانے پر امريکہ کے خلاف سراپا احتجاج بنا ہوا ہے ۔مصر ميں احتجاج اور مظاہروں ميں پائي جانے والي شدت اس قدر زياد ہے کہ سيکورٹي فورس بھي اب تک ان مظاہروں پر قابو پانے ميں کامياب نہيں ہوسکي ہے۔اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ امريکہ کے گھناؤنے اقدام پر مشتعل مصري شہريوں اور سيکورٹي فورس کے درميان امريکي سفارت کے خانے اطراف ميں ہونے والي جھڑپوں ميں ڈھائي سو سے زائد لوگ زخمي ہوئے ہيں۔اگرچہ قاہرہ کے امريکي سفارت خانے کے گرد کنکريٹ کي ايک ديوار کھنيچ دي گئي ہے ليکن يہ خوف اب بھي باقي ہے کہ مشتعل مصري شہري کہيں سفارت خانے کي عمارت پر حملہ نہ کرديں۔خوف و ہراس کي شدت کو امريکي حکام کے حاليہ بيانات ميں پوري طرح محسوس کيا جاسکتا ہے۔امريکي وزارت جنگ پينٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے کہا ہے کہ امريکي وزير جنگ ليون پنيٹا نے مصري حکام سے درخواست کي ہے کہ وہ امريکي سفارت کاروں کي سيکورٹي کو يقيني بنانے پر توجہ ديں۔ يہ موقف اس بات کي نشاني ہےکہ امريکي حکام مصري عوام کے غم و غصے سے کس قدر خوف اور وحشت ميں مبتلا ہيں۔يہاں ايک بات پوري طرح واضح ہے کہ مصر ميں عظيم عوامي انقلاب کي کاميابي اورآمريت کے خاتمے کے بعد امريکا خطے ميں اپنے ايک اہم اتحادي سے محروم ہوگيا ہے۔ اگر اس زاويئے سے اور خاص طور پر توہين آميز امريکي فلم کے منظرعام لائے جانے کي منظم اور منصوبہ بند سازش کے بعد کے بحراني حالات کے تناظر ميں مصر کے حاليہ واقعات جائزہ ليا جائے تو يہ بات کھل کر سامنے آتي ہے کہ امريکا اب صرف مصر ميں اپني فوجي موجودگي کے بہانے تلاش کر رہا ہے تاکہ اس ملک کي صورتحال کو براہ راست کنٹرول کرسکے۔اس سازش کو مصري عوام بھي بخوبي سمجتھے ہيں لہذا مصري کے بعض سياسي اور سماجي دھڑوں نے يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ اگر ايک بھي امريکي فوجي نے مصر کي سرزمين پر قدم رکھا تو اسے نابود کرديا جائے گا۔...../169
16 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 348388
مصر توہين آميز فلم کي مذمت ميں امريکا مخالف مظاہروں کا بدستور مرکز بنا ہوا ہے۔